مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن
صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے یہ بات انسداد منشیات کے بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمینٹ افیئرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے امور آئی این ایل کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انسداد منشیات کی کوششوں اور باہمی مفادات اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آئی این ایل کے وفد کو ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر آئی این ایل کی ڈائریکٹر لوری انٹولینز، کائونٹر نارکوٹکس ایڈوائزر مارک کینیڈی،ڈی ای اے اتاشی تھامس مارشل نے سندھ حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔
آئی این ایل کی ڈائریکٹر لوری انٹولینز نے کہا کہ انسداد منشیات میں حکومت سندھ کی کوششیں قابل ستائش ہیں، ، جبکہ ڈی ای اے اتاشی تھامس مارشل نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ ہم سب کا مشترکہ مشن ہے، جبکہ تمام صوبے نمایاں کوششیں کر رہے ہیں، تاہم حکومت سندھ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں سرفہرست ہے۔
سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے آئی این ایل کے وفد کو ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول اور پولیس کے تعاون سے جاری کریک ڈاؤن کارروائیوں کی تفصیل دی اس کے علاوہ وفد کو موثر تبدیلیوں کے لیے قوانین میں ترمیم کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، جبکہ پولیس، ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول، اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا بحالی کے مراکز فعال ہیں، اور ہم نشے کے عادی افراد کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے میں مدد کے لیے مزید مراکز قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئس اور کرسٹل ہیروئن جیسی منشیات ہمارے لئے بہت اہم چیلنج ہے، جبکہ ہماری اولین ترجیح منشیات کا خاتمہ ہے، اور ہماری کارروائیاں اور کریک ڈاؤن دن بہ دن تیز ہو رہے ہیں۔
سینئر وزیر نے وفد کو محکمہ ایکسائز کے ریپڈ رسپانس یونٹ آر آر یو کے بارے میں بھی آگاہ کیا جبکہ آئی این ایل کے وفد نے ریپڈ رسپانس یونٹ کے قیام کو سراہا اور منشیات کے خاتمے میں تعاون کی یقین دہانی کی۔
ملاقات میں سندھ حکومت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے انسداد منشیات کی کارروائیوں کو مضبوط بنانے اور تعاون پر مبنی کوششوں کو بڑھانے کے عزم پر زور دیا گیا جبکہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے معزز مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک کے تحفے بھی پیش کئے گئے۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول۔ریاض حسن کھوسو بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ آئی این ایل کے وفد میں ڈائریکٹر لوری انٹولینز، کائونٹر نارکوٹکس ایڈوائزر مارک کینیڈی، ڈی ای اے اتاشی تھامس مارشل، اے آر ایس او کے جوش میک کیو، پروگرام اسپیشلسٹ راجا شرجیل حسن اور دیگر شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
