وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں عائد کردہ الزامات فوری واپس لینے کے مطالبے کے علاوہ علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
زلفی بخاری کیجانب سےخواجہ آصف کو 1ارب کےہرجانےکاقانونی نوٹس بھجوا دیا
قانونی نوٹس کے ذریعے زلفی بخاری کا خواجہ آصف سے عائد کردہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات فوری واپس لینے کا مطالبہ
زلفی بخاری کا نون لیگی رہنما سے علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ @sayedzbukhari pic.twitter.com/y92s5FyyyY— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2020
زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی مانگنے کے لیے 14 روز کی مہلت دے دی۔ قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔
زائرین کو لانے کا الزام
زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا #BOLNews #Breaking #Iran #Pakistan #ZulfiBukhari #KhawajaAsif #Coronavirus #COVID_19 pic.twitter.com/cbsseRJdYN— BOL Network (@BOLNETWORK) March 30, 2020
زلفی بخاری نے کہا کہ بیہودہ، لغو اور من گھڑت الزامات کے ذریعے خواجہ آصف نے میری ساکھ اور قومی مفادات پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی ہے اس لیے خواجہ آصف کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ شریف کا حواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے زلفی بخاری پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ایران سے زائرین کو واپس لائے اور بغیر ٹیسٹ کیے ملک کے مختلف حصوں میں جانے دیا گیا۔

















