Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وزارتِ تجارت کا گودام پر چھاپہ، ایک ملین ماسک برآمد

Now Reading:

سعودی وزارتِ تجارت کا گودام پر چھاپہ، ایک ملین ماسک برآمد
سعودی وزارتِ تجارت

سعودی وزارت تجارت کی جانب سے حائل میں خفیہ گودام  پر چھاپہ  مارا گیا جس کے نتیجے میں 1 ملین سے زائد حفاظتی ماسک برآمد کرلیےگئے ۔

گودام میں موجود ماسک کا ذخیرہ ضبط کرکے اسے وزات تجارت  کی جانب سے مناسب نرخ پر مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا۔

حفاظتی ماسک غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے والوں کو متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔  وزارت تجارت نے مڈیکل ماسک ذخیرہ کرنے اور بعدازاں انہیں فروخت کرنے کے حوالے سے پھر خبر دار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق مصنوعات فروخت کی جائیں۔ حکام نے صارفین سے بھی کہا کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں فوری اطلا ع کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ ایک گودام پر چھاپہ مار کر 20 لاکھ سے زیادہ حفاظتی ماسک اور دستانے برآمد کئے  تھے۔

 سعوی حکام نے گودام کے مالک کو  حراست  میں  لے  کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا تھا۔

Advertisement

تجارتی ادارے کے مالک نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ان ماسک اور دستانوں کو ذخیرہ کر کے رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر