Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کے سپر 8 مقابلے میں جنوبی افریقہ نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے میزبان ملک ویسٹ انڈیز کو سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کو ہدف کے تعاقب میں ہی 15 رنز پر دو کھلاڑیوں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد میچ میں بارش کی وجہ سے کھیل تعطل کا شکار ہوا، تاہم کھیل جب دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف ملا۔

کپتان ایڈم مارکرم نے 18 رنز بنائے، ٹرسٹن اسٹبز 29 اور ہینرچ کلاسن نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مارکو جینسن نے ناقابل شکست 21 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 2 رنز پر گری، شائے ہوپ صفر پر آؤٹ ہوئے، کائل میئرز نے 35 رنز بنائے۔

روسٹن چیس نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آندرے رسل 15 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے شمس تبریزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میگا ایونٹ کا 50 واں میچ سر ویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر