Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارالحکومت میں موسم برسات کی آمد، ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا

Now Reading:

وفاقی دارالحکومت میں موسم برسات کی آمد، ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا
وفاقی دارالحکومت میں موسم برسات کی آمد، ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا

وفاقی دارالحکومت میں موسم برسات کی آمد، ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا

وفاقی دارالحکومت میں موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے۔

  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے جبکہ انسداد ڈینگی اقدامات میں  کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اس کے علاوہ شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کےحوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

 جبکہ دوسری جانب چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ انسداد ڈینگی کے لئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔

محمد علی رندھاوا کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر