Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Now Reading:

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات  کے مطابق دنیائے کرکٹ کے کروڑوں شائقین کے دلوں پر حکمرانی  کرنے والے  ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی  ہے۔

چند روز قبل  بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی میچ وننگ پرفارمنس کی بدولت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر  ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ ’اس سے بہتر دن کا خواب  نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں۔ ہم نے آخر کار کر دکھایا‘۔

Advertisement

ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو بہت پسند کیا گیا اور اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں، یوں  کوہلی کی اس پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

Advertisement

اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان  کی تھی۔

اس کے علاوہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ  ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر