Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت بڑی بیٹھک

Now Reading:

کراچی کے مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت بڑی بیٹھک
کراچی کے مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت بڑی بیٹھک

کراچی کے مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت بڑی بیٹھک

کراچی: شہر قائد کی سڑکوں اور گرین بیلٹ پر تجاوزات پر وزیراعلیٰ سندھ کا برہمی کا اظہار۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کی سڑکوں اور گرین بیلٹ پر تجاوزات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کونسے اختیارات کے تحت کوئی بھی ان تجاوزات کی اجازت دیتا ہے؟ اگر شہر میں تجاوزات جاری رہے تو میں ان علاقوں کے تمام افسران کے خلاف کارروائی کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ مصروف ہے جب کہ دوسری طرف کچھ لوگ شہر میں تجاوزات کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فٹ پاتھ، گرین بیلٹ اور سروس روڈ پر تجاوزات کی اجازت نہیں دے سکتا، کچھ نجی دفاتر نے فٹ پاتھ پر اپنے جنریٹر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلدیاتی اداروں، پولیس اور شہری انتظامیہ کو ہدایت کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میئر اور کمشنر کراچی کو تمام تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اور پولیس ان تجاوزات کو ہٹانے میں بھرپور مدد کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ نے حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایت کردی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے تمام پارکنگ پلازا کو فعال کرنے کی ہدایت دیں اور مزید کہا کہ غیر قانونی یا سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں انہیں بتایا گیا کہ سڑکوں پر ملبہ چھوڑ دیا جاتا ہے جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری و غیر سرکاری عمارت تعمیر کرنے والے سڑکوں پر ملبہ نہیں ڈالیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایسے بلڈرز کے خلاف کارروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر