Advertisement
Advertisement
Advertisement

 سندھ میں مزید 10 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی،مجموعی تعداد 82 ہو گئی

Now Reading:

 سندھ میں مزید 10 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی،مجموعی تعداد 82 ہو گئی

سندھ میں مزید 10 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد صوبے بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادا 51 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 82 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ اب سندھ میں میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 51 ہو گئی ہیں، اللہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے اور متاثرہ مریضوں کو شیفہ دے۔
اپنے پغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ لوگوں کو یہ سیکھنا چاہئے کہ تنہائی یا معاشرتی دوری ہی کورونا وائرس کا واحد علاج ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 158 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 110 ، پنجاب میں 18 ، بلوچستان میں 6 اور گلگت بلتستان میں 24 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1965 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 676 ، بلوچستان میں 158 ، خیبرپختونخوا میں 221 ،اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں 172 ، پنجاب میں 674 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی محکمہ صحت سندھ کا یہ کہنا تھا کہ سکھر کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 23 مریضوں اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 4 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41 ہو گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر