Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، وزیر داخلہ سندھ

Now Reading:

پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، وزیر داخلہ سندھ
چائنیز قونصلیٹ

پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، وزیر داخلہ سندھ

صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں۔

کراچی میں چینی قونصلیٹ پردہشتگردانہ حملے کے شہدا کے اعزازمیں سی پی او میں منعقدہ تقریب میں وزیرداخلہ سندھ نے شرکت کی اورخطاب میں کہا کہ سندھ پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، حکومت سندھ نے ہرموقع پرمحکمہ پولیس سندھ کی سپورٹ کی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارنے کہا کہ قیام امن کا سہراشہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کےسرہے، پولیس کی جرائم کےخلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، چینی قونصلیٹ کے شہدا کے ورثا کے سروں پردست شفقت ہمیشہ رہیگا۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثاکے مسائل ومشکلات کابروقت ازالہ ترجیح ہے، شہدا کے ورثاکی دیکھ بھال حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، سہائےعزیزنے فوری طورپررسپانس کرکےبڑے حادثے سے بچایا۔ چائنیزکوپورے سندھ میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

قونصلیٹ جنرل چین نے کہا کہ سندھ پولیس کے سیکیورٹی اقدامات باعث اطمینان ہیں، فرض کی راہ میں قربان ہوجانے والوں کے درد کا احساس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر