Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی

Now Reading:

پاکستان نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی
کمبائنڈ ٹاسک فورس

پاکستان نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد: پاکستان نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کو تیرہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کا موقع ملا ہے، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی۔

رائل کینیڈین نیوی کے کیپٹن کولن میتھیوس نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان پاکستان نیوی کے کوموڈور عاصم سہیل ملک کے حوالے کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، مشن غیرقانونی سرگرمیوں کے مقابلے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر کموڈور عاصم سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحریہ کے ساتھ ملکر کام کرتی رہے گی، سی ٹی ایف 150 کےعلاقہ بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔

Advertisement

تبدیلی کمان کی تقریب میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈرائل بحرین نیوی، پاکستانی، کینیڈا کے سفیروں اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس سال 2002 میں قائم کی گئی تھی، تاہم کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے دائرہ کار میں خلیج عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر