Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی عوام کے مسائل کی جڑ بجلی ہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

پاکستانی عوام کے مسائل کی جڑ بجلی ہے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے تمام مسائل کی جڑ بجلی ہے۔

ایم کیو ایم وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجٹ کے بعد ٹیکسز اور بجلی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت اب ٹیکسز اور بجلی بلوں کے باعث مر رہی ہے، یہ ٹیکسز اور بجلی کے بل سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کوئی دھرنا نہیں دیا، حکومت سے مذاکرات کر رہےہیں، موجودہ حکومت کو مسئلے کا ادراک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور کیپسٹی پیمنٹس سے صنعت کار بھی پریشان ہیں، ہمارا آئی ایم ایف سے بھی معاہدہ ہے مزید کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

Advertisement

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومت کو بتایا ہے کہ کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، غریب کیلئے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایک حکومت کی آئی پی پیز ہیں اور مقامی آئی پی پیز کو حکومت کی بات ماننی چاہئے، غیرملکی آئی پی پیزکےساتھ بات چیت میں وقت لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر