Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں

Now Reading:

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڈٹ رپورٹ 2022-23 میں 11 ارب 56 کروڑ کے اعتراضات سامنے آگئے۔

آڈٹ رپورٹ 2022-23 میں 11 ارب 56 کروڑ کے اعتراضات سامنے آگئے ہیں جب کہ مستحقین کے لئے برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ کھولنے میں بھی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

بلوچستان اور سندھ میں برانچ لیس بیکنگ اکاؤنٹس سے 35 کروڑ 56 لاکھ روپے غائب ہیں، دستاویز کے مطابق برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں غیر متعلقہ افراد کے موبائل نمبر استعمال کیے گئے ہیں۔

غیر مجاز طلباء کو ٹوئیشن فیس و اسکالرشپ کی مد میں 11 کروڑ 45 لاکھ کی ادائیگی کی گئی ہیں، مستحقین کے اکاؤنٹ سے 8 کروڑ 39 لاکھ روپے ہیرپھیر سے نکلوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رقم غیر مستند طریقے سے دیگر اضلاع کی اے ٹی ایم مشینوں سے نکلوائی گئیں جب کہ آڈٹ رپورٹ میں 19 اے ٹی ایم مشینوں پر 80 ہزار ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

Advertisement

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کی مشکوک رجسٹریشن کی مد میں 42 کروڑ 49 لاکھ کی ادائیگی کی گئی، خواتین میں رقوم تقسیم اور بعد میں بچوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے دوران فنڈز میں 1 ارب 70 کروڑ کی خردبرد ہوئی اور ریکوری بھی نہیں کی جاسکی، بی آئی ایس پی فنڈز سے ملازمین کو 22 کروڑ 43 لاکھ اعزازیہ دیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اہل خانہ، پینشنرز کو8 کروڑ 98 لاکھ کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئیں اور بی آئی ایس پی کے بجٹ سے دیگر محکموں کے ملازمین کو اعزازایہ سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر