Advertisement
Advertisement
Advertisement

25 کروڑ عوام میں وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہے، ملک احمد خان

Now Reading:

25 کروڑ عوام میں وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہے، ملک احمد خان
25 کروڑ عوام میں وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہے، ملک احمد خان

25 کروڑ عوام میں وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہے، ملک احمد خان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ عوام میں وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کوکامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اارشد ندیم کو پنجاب اسمبلی میں ویلکم بھی دیں گے، انہوں نے نا صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے حقوق کا محافظ بن کر بیٹھا ہوں، اگراحتجاج کرنا ہے تو پارلیمانی اندازمیں ہونا چاہیے، پتا ہونا چاہیے احتجاج کس چیز پر کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔ شہری پلاسٹک کااستعمال ختم کرکے پودے لگائیں، شجرکاری مہم میں قصور کے اسکولز کی دیواروں کےساتھ پودے لگائیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کھڈیاں میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے،  درخت لگائیں اور پروان چڑھنے تک ان کی حفاظت کریں۔

Advertisement

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ شجر کاری کو نصاب میں شامل کرنا ہوگا، شعبہ تعلیم شجرکاری مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر