Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا

Now Reading:

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں  ہوں گے۔پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔

اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔چیئرمین ، وائس چیئرمین، 6جنرل،2 خواتین،مزدورکسان،نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا۔

اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا۔

بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا۔چیئرمین ،وائس چیئرمین مشترکہ امیدوار کےطور پر منتخب  ہوں گے۔

Advertisement

بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کےلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم  متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹر ہی الیکشن لڑ سکے گا۔

نوجوان کی نشست کےلئے کم از کم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے۔

چیئرمین ،وائس چیئرمین دو لاکھ ،باقی نشستوں کے امیدوار ایک لاکھ روپے تک انتخابی خرچ کرسکیں گے۔

چیئرمین، وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس 5 ہزار جبکہ  باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی۔

چیئرمین ، وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا جبکہ جنرل نشست کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید اور خواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہوگا۔

مزدور کسان کے بیلٹ پیپرسبز،نوجوان کا بیلٹ پیپر پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبز رنگ کا ہوگا۔

Advertisement

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو شیڈول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر