Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیم ہی جبر اور ظلم کے خلاف چلنے کی ہمت دیتی ہے، وفاقی وزیر تعلیم

Now Reading:

تعلیم ہی جبر اور ظلم کے خلاف چلنے کی ہمت دیتی ہے، وفاقی وزیر تعلیم
تعلیم ہی جبر اور ظلم کے خلاف چلنے کی ہمت دیتی ہے، وفاقی وزیر تعلیم

تعلیم ہی جبر اور ظلم کے خلاف چلنے کی ہمت دیتی ہے، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم سب سے مضبوط ہتھیارہے اور تعلیم ہی جبراورظلم کے خلاف چلنے کی ہمت دیتی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے نارتھ کراچی میں قائم اسکول میں سندھ اسکول امپروومنٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کو سن 2018 میں مقامی این جی او نے اڈاپٹ کیا تھا، جبکہ مقامی این جی او کے تحت چلنے والے اسکول میں پری پرائمری سے جماعت پنجم تک طلبہ کو مفت تعلیم دی جاتی ہے، اسکول میں مسلم اورغیر مسلم طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ شہر دارالحکومت تھا، حکومت چلی گئی ذمہ داری ادھرہی چھوڑ کرچلی گئی۔، تعصب سچ نہیں ہوتا، لیکن سچ تعصب بھی نہیں ہوتا، مجھے بتایا گیا کہ یہ این جی او نے بنایا ہے یہ تو ٹیکس کے پیسوں سے بننا چاہیے تھا۔

 وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ شہر اب بھی 67 فیصد ٹیکس دیتا ہے، سائبر نائف کوئی بنارہا ہے تو حکومت نہیں کررہی، جبکہ اس میں ایک پیسہ ان کا نہیں، اسکولوں اور اسپتالوں میں نہیں لگ رہا، کہیں کچھ بن رہا ہے تو لکھا ہوتا ہے کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے بن رہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے گٹر صاف ہورہے ہیں اور یہ شہر خیرات پر چل رہا ہے، یہ ریاست جواب دہ ہے کہ ٹیکس کے پیسے کہاں لگ رہیں ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ ملک نہیں چل پائے گا، اگر مخالفت دشمنوں کی طرف سے ہو تو ٹھیک ہے، لیکن اگر اپنوں کی طرف سے ہو تو دشمنی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نظام سب سے بڑا دشمن ہے، اور نظام کےمحافظ ہی بڑے دشمن ہیں، اس نظام کو گرانےکی ضرورت ہےاورکوئی راستہ نہیں، نظام کے محافظ عوام اوران کےمستقبل کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس نظام کو بڑی طاقت سے گرانےاورتوڑنے کی ضرورت ہے، ملک کے لیے پورے نظام کو تبدیل کرناہوگا، جب عوام ٹیکس دے رہےہیں توچیزیں ڈونیشن پر کیوں چل رہی ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایدھی صاحب پر کراچی چھوڑا ہوا تھا صوبے اور وفاق کی جانب سے ایک ایمبولینس نہیں دی گئی، اور ایدھی صاحب کی ایمبولینس کشمیر تک چلتی تھی، اس کے بعد کے کے ایف تھا اس کو پورا اکھاڑ کر لے گئے، اس شہر کے لئے کیا کیا ہم بتا بھی نہیں سکتے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آبادی کی بات ہورہی تھی، پڑوس میں آبادی کے جائنٹس تھے وہ اب ٹیکنالوجی کے ہیں، انھوں نے ابادی کو خزانہ بنایا، چائنا نے اپنے لوگوں کو خط غربت سے باہر نکالا، آئندہ تیس پچیس سالوں میں دنیا بہت بڑا موڑ کاٹنے والی ہے، اگر خود کو تبدیل نہیں کیا تو ایک ارب لوگ ارریلیونٹ ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ میرے اور آپ کے اجداد کی امانت کراچی کی حفاظت کریں گی، بھلے اس نے ہمارے ساتھ کچھ بھی کیا ہو لیکن ہم تو مجبور وفا نہیں، کراچی کو روکنے والے ہاتھ تھک چکے ہیں، اندازہ ہوچکا ہے کہ اس شہر کے ہاتھ میں جب تک اس ملک کا نظام نہیں ہوگا ملک کو چلانا برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان واحد آخری ملک ہے جہاں جاگیردارانہ نظام جبر کے ساتھ موجود ہے اور ہم بڑے فخر سے اسے جمہوریت کا نظام کہتے ہیں، ایوانوں میں عوام کی نمائندگی خاندان کررہے ہیں، ہم نے دراڑ ڈالی ہے اب یہ نظام ختم ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 1940  میں پاکستان بنانے کا اعلان کیا اور سات سالوں میں حاصل کیا تھا، لیکن 77 سالوں میں اسے بنانے کا مقصد نہیں حاصل کرسکے، دس سے بارہ جامعات ایک سال میں اس شہر میں آئیں گی، یہ شہر ادب کا دارلخلافہ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ٹیکس دینے کا مرکز یہ شہر ہے، دنیا بھرمیں وی آئی پی پی اسٹیٹس اسے ملتا ہے جو ٹیکس دیتا ہے، سب سے زیادہ ٹیکس نجیب بھائی دیتے ہیں لیکن ان کا ٹیکس نہیں دیکھا گیا شجرہ نسب دیکھا گیا، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا، جو کوششیش یہاں ہورہی ہیں ہم موجود ہیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس شہر میں جو بحران ہے وہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے، اس شہر کے بیٹے واپس آگئے ہیں، جتنا صحیح ہے اتنا ہی سچ بولتا ہوں، کراچی شہر پورے ملک کو خیرات دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسکول امپروومنٹ کانفرنس کی تقریب میں چئیرمین ایل ایل سی ایف انجینئر محمد نجیب ہارون اور سابق کرکٹر جاوید میاں داد اور ایم کیو ایم کی مقامی قیادت موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر