Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020 کسی صورت منظورنہیں

Now Reading:

جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020 کسی صورت منظورنہیں
بھارتی اقدامات

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد جموں وکشمیر ری اورگنائزیشن آرڈر 2020 کو سختی سے مسترد کردیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے غیر قانونی کوششوں کی مذمت کرتا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ بھارت کی طرف سے حالیہ جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020 کی مذمت کرتے ہیں،یہ نام نہاد آرڈر غیر کشمیریوں کو جموں و کشمیر میں بسانے کی کوشش ہے ۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے ،بھارتی اقدام 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کا تسلسل ہے،کشمیریوں نے اس تازہ قانون کو ناقابلِ قبول قرار دے کر مسترد کر دیا ہے ۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق اور آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی کبھی اجازت نہیں دیں گے،عالمی وبائی صورتحال کے موقع پر بھارت کا یہ قدم اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بھارت اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔

Advertisement

 ترجمان نے کہا کہ ایسے وقت میں جب تمام دنیا کی توجہ کورونا پر مرکوز ہے بی جے پی ہندتوا کے منحوس ایجنڈے پر کام کر رہا ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے اس اقدام کا فوری نوٹس لےاورعالمی برادری بھارت کو کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلی سے روکے۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے لاتا رہے گا،بھارت جو مرضی حربے آزما لے کشمیریوں کو توڑ نہیں سکے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر