Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کوروناوائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے، شمالی کوریا کا دعویٰ

Now Reading:

ملک میں کوروناوائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے، شمالی کوریا کا دعویٰ
ملک میں کوروناوائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے، شمالی کوریا کا دعویٰ

شمالی کوریا میں بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں کوئی ایک بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنگامی اقدامات اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے محکمہ انسداد وبائی امراض کے ڈائریکٹر پاک میونگ سو نے میڈیا کو بتایا کہ سائنسی اصولوں پر ہنگامی اقدامات کیے، ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا۔

ڈائریکٹر اینٹی ایپی ڈیمک نے مزید کہا کہ عالمی پروازوں کو بند کرنے کے علاوہ باہر سے آنے والی تمام اشیاؤں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا اور تاحال سخت پابندیاں عائد ہیں جن کی بنا پر چین کا ہمسائیہ ملک ہونے کے باوجود شمالی کوریا محفوظ رہا۔

واضح رہے شمالی کوریا نے جنوری میں کورونا وائرس کی وبا پڑوسی ملک چین سے شروع ہونے کی خبروں کے بعد اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا اور پورا ملک عملاً دنیا بھر سے آئسولیٹ ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر