Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اسحاق ڈار

Now Reading:

مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائی، ہماری کوششوں سے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، نہتے فلسطینیوں کے لیے مصر اور اردن کے ذریعے امدادی سامان بھجوایا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، 17 لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، برطانیہ کا دورہ انتہائی مصروفیت اوراہمیت کا حامل تھا، برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگررہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 182 ملکوں کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا، برطانوی قیادت سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر گفتگو ہوئی، پی ٹی آئی دور میں ایک وزیر کے بیان سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے۔

Advertisement

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہوا بازی کے شعبے میں عالمی معیارات کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہیں، پروازوں کی بحالی کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر