Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف

Now Reading:

اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف

اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام اباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی۔

بیرسٹر سیف نے اپنے جاری  کردہ بیان میں کہا کہ جعلی حکومت جتنی بھی فسطائیت کریں پی ٹی آئی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جعلی حکومت کی فسطائیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو مزید تقویت بخشتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات جعلی حکومت نے جمہوریت کا جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکال دیا، اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارکر بے توقیری کی گئی، پارلیمنٹ سے معزز اراکین کو اٹھاتے رہے جبکہ اسپیکر ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھتے رہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل رات جوا ہوا وہ کبھی بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا ہے، ہمارے معزز وکلاء اور اراکین پارلیمنٹ کو بے توقیری کے ساتھ اٹھایا گیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ایک جلسے کی کامیابی سے بد حواسی کا یہ عالم ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر