Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم

Now Reading:

سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم
اوول ٹیسٹ

سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح، نیا ریکارڈ قائم

سری لنکا  نے اوول ٹیسٹ میں  انگلینڈ  کے خلاف تاریخی فتح  حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے 219 رنز کا ہدف پتھم نسانکا (127) کی ناقابل شکست سنچری کی کی بدولت باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اینجلو میتھیوز 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ  رہے جبکہ کوشال مینڈس 39 اور دیموتھ کرونا رتنے 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور گس ایٹکنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ایشین ٹیم نے انگلینڈ میں 200 سے زائد رنز کے ہدف  کا کامیاب تعاقب کیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان نے 2010 میں ہیڈنگلے لیڈز میں آسٹریلیا کے خلاف 180 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 325 اور 156 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 263 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکا کی تاریخی فتح کے باوجود سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر