Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار کے درمیان ایل این جی معاہدہ ختم

Now Reading:

پاکستان اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار کے درمیان ایل این جی معاہدہ ختم
ایل این جی

پاکستان اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار کے درمیان ایل این جی معاہدہ ختم

پاکستان اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار کے درمیان  ایل این جی کا معاہدہ ختم ہوگیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ   پیٹرولیم ڈویژن اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار کے درمیان معاہدے کی تجدید کیلئے بات چیت جاری ہے، معاہدہ اپنی پرانی شرائط پر بحال کرلیا جائے گا۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ  پاکستان کو فی الحال ایل این جی کی مزید ضروروت نہیں ہے،ہنگامی صورتحال میں سپاٹ کارگو کا بندوبست کیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے   پاکستان میں 10 کارگوز ماہانہ کی بنیاد پر مختلف معاہدوں کے نتیجے میں آتے ہیں۔حکومت روزانہ تقریباً ایک ہزار ملین مکعب فٹ ایل این جی درآمد کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت آذربائیجان کی کمپنی ہرمہینے میں ایل این جی کا ایک جہاز پاکستان بھیجنے کی پابند تھی۔

Advertisement

دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی درآمد کے لیے دوسرا معاہدہ دسمبر 2023 میں ہوا تھا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی دستیابی کی کمی 1.7 فیصد سالانہ ہے۔ملکی گیس کی پیداوار 3 ارب مکعب فٹ جبکہ 1400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کھاد سیکٹر کو دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ویل ہیڈ گیس کی قیمت تقریباً 570 سے 580 روپے فی یونٹ ہے۔

پائپ لائن کوالٹی گیس کی قیمت تقریباً 1600 روپے فی یونٹ اور ایل این جی کی قیمت تقریباً 3500 روپے فی یونٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر