Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعمیراتی پیکج کے اعلان پر ‘آباد’ کا اظہار تشکر

Now Reading:

تعمیراتی پیکج کے اعلان پر ‘آباد’ کا اظہار تشکر

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی پیکج کے اعلان پر ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کا اظہار تشکر کیا گیا ہے۔

چئیرمین آباد محسن شیخانی نے کہا ہے کہ تعمیراتی پیکج سے اس شعبے کو ترقی ملے گی اور معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینا،فکس ٹیکس ریجیم کا نفاذ آباد کا دیرینہ مطالبہ تھا،محسن شیخانی فکس ٹیکس ریجیم کے نفاذ سے تعمیراتی شعبے میں شفافیت آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی، محسن شیخانی گھروں قیمت میں کمی آئے گی اور کم آمدنی والے طبقے کا اپنا گھر کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  تعمیرات کے شعبہ میں پیسہ لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ شعبہ تعمیرات کو انڈسٹری کا درجہ دے رہے ہیں،14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کھل جائیں گے۔چاہتا ہوں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو روزگار ملے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لارہے ہیں جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس بھی کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو خاندان اپنا گھر بیچنا چاہتا ہے اس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔گھر بیچنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا ۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب  روپے کی سبسڈی دیں گے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس معاف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر