Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پنجاب نے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی

Now Reading:

حکومت پنجاب نے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی
حکومت پنجاب نے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی

پنجاب حکومت نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ2012ء میں تین ماہ کیلئے ترامیم کرتے ہوئے متعدد سروسز پر عائد 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی ہیں جو 30جون 2020ء تک قابل عمل  رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن شعبوں پر جی ایس ٹی صفر کی گئی ہے ان میں ہوٹلز، موٹلز، گیسٹ ہائوس، میرج ہالز، لانز، کیٹرنگ سروسز سمیت دیگر سروسز شامل ہیں۔

 خیال رہے کہ کلبوں، ریس کلبوںکی ممبر شپ فیس اور دیگر سروسز پر جی ایس ٹی کی 16فیصد شرح بر قرار رہے گی۔

ترامیم کے مطابق جن دیگر 13سروسز پر سیلز ٹیکس آن سروسز صفرکی گئی ہیں ان میںکنٹریکٹرز، کنسٹرکشن سروسز، بیوٹی پارلرز، سیلون، کلینکس، کنسلٹنٹس، ٹریول ایجنٹ، پراپرٹی ڈیلرز، رینٹ اے کار، کارڈ یلرز، جمز، ہیلتھ کیئر، ان ڈور گیمز، لانڈری اینڈ ڈرائی کلینرز، کیبل آپریٹرز، ٹیکسٹائل اینڈ لیدر سیکٹر کی سروسز، اپارٹمنٹس، ہائوس مینجمنٹ، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ کی سروسز، ڈاکٹرز، میڈیکل کنسلٹنٹس، ہیلتھ انشورنس، لائف انشورنس اورہسپتالوں کے بیڈ رومز پر جی ایس ٹی کی شرح صفر کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہیلتھ اور لائف انشورنس کے علاوہ دیگر انشورنسز پر جی ایس ٹی کی شرح بر قرار رہے گی۔

 خیال رہے پنجاب ریونیو اتھارٹی کہ جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے ٹیکس کی شرح میں کمی کی سہولت ختم تصور ہو گی۔

Advertisement

دوسری جانب محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے تین ماہ کیلئے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے۔

 محکمہ ایکسائز نے اپریل 2020ء سے جون 2020ء تک تین ماہ کے لئے چھوٹ دی ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے محکمہ ایکسائز کو تین ارب تیس کروڑ کم آمدن ہوگی، مگر مشکل کی گھڑی میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی اقدامات کا بنیادی مقصد کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کاروباری طبقے کی تکالیف میں کمی لانے کے ساتھ عوام کو ریلیف دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر