Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک نیا باب رقم کردیا

Now Reading:

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک نیا باب رقم کردیا
بغیر مصنوعی آکسیجن بلند و بالا چوٹیاں کرنے والا پاکستانی کوہ پیما سرباز

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سرکرکے ملکی کوہ پیمائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، انہوں نے حال ہی میں 8 ہزار 27 میٹر بلند شیشا پنگما چوٹی کو سر کیا ہے۔

اس چوٹی کو سر کرنے کے ساتھ ہی وہ دنیا بھر کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ان کا یہ سفر 2017 میں شروع ہوا تھا جب انہوں نے نانگا پربت کی چوٹی کو سر کیا تھا جب کہ اس کے بعد انہوں نے کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سمیت دنیا کی خطرناک چوٹیاں سر کیں تھیں۔

علاوہ ازیں سرباز خان نے 2023 میں چوا ویوکی چوٹی کو بھی سر کیا تھا اور اب شیشا پنگما چوٹی کو سر کرکے یہ تاریخی ہدف مکمل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سرباز خان نے 11 چوٹیوں کو بغیر آکسیجن کے سر کیا ہے جو کہ ایک انتہائی مشکل اور خطرناک ترین کارنامہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر