Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور حراست میں لئے جانے سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

Now Reading:

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور حراست میں لئے جانے سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

صوبے کے عوام کو سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور حراست میں لئے جانے سے متعلق فواہوں کو بے بنیاد  قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

اس سے قبل مختلف میڈیا چینلز پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبریں زیرگردش تھیں جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا ہے جب کہ ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر