Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے

Now Reading:

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے

8 اکتوبر 2005 کی صبح پاکستان میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے کو 19 برس گزر گئے۔

8 اکتوبر کے زلزلے سے آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا کے بعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے، اس زلزلے سے 30 لاکھ افراد بےگھر ہوئے تھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے۔

زلزلے کے باعث دریائے کنہار کے کنارے واقع خوبصورت شہر بالاکوٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا، آزاد کشمیر میں مظفرآباد سے باغ، راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل سوز مناظر تھے۔

دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد جموں کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی آج منائی جائے گی، مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم، وزراء، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے، اس موقع پر پولیس کے دستے سلامی بھی پیش کریں گے، تاہم اس زلزلے میں سب سے زیادہ سرکاری املاک تباہ ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر