Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات؛ سرمایہ کاری پر گفتگو

Now Reading:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات؛ سرمایہ کاری پر گفتگو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات؛ سرمایہ کاری پر گفتگو

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفلیح کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے لیے مسلسل حمایت و اعانت پر آرمی چیف نے تشکر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے پائے جانے والے گہرے احترام اور اخوت کے جذبات کو اجاگر کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی تجاری وفد کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، توقع ہے اس دورے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

سعودی وفد کا دورہ پاکستان

سعودی سرمایہ کاروں کا وفد وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔

نور خان ایئربیس پر وفاقی وزراء مصدق ملک، جام کمال خان اور عبدالعلیم نے سعودی وفد کا استقبال کیا، تاہم وفد میں توانائی، کان کنی، معدنیات، زراعت، کاروبار، سیاحت، صنعت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق سعودی وفد پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کرے گا اور دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر