Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

Now Reading:

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار منیر احمد کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے کا یہ طریقہ مناسب نہیں، اگر چیف جسٹس کی عدالت چھوڑ کر دوسری عدالت پیش ہوئے تو یہ توہین عدالت ہے، عدالت اس طریقے پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتی۔

درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

بعدازاں عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کررکھا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ درخواست گزار منیر احمد نے اظہر صدیق کے توسط سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کا مقصد مقدمات کی کارروائی کو ریگولیٹ کرنا ہے، اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس کا اجراء قانون کے مطابق نہیں، آرڈیننس انتہائی ایمرجنسی حالات میں ہی نافذ کیا جاسکتا ہے، یہ عدلیہ اور بنیادی حقوق کی آزادی کا معاملہ ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ حکومت آرٹیکل 63 کی ہیت کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر