Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی طبی ماہرین کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی طبی ماہرین کی ملاقات

 چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی کا کہنا ہے کہ گرمی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد کی ملاقات کی، اس دوران چینی ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے اپنے تجربات بھی شیئر کئے گئے اور اس مشکل وقت میں حکومت پنجاب کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی کا کہنا تھا کہ گر می میں بھی کورونا کے پھیلاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

چینی وفد کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ کم ازکم 28دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، 28دن کے بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جانی چاہیے، کورونا وائرس کے شکار مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے ہسپتال /قرنطینہ مرکز میں آنا چاہیے۔

Advertisement

ملاقت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین قابل اعتماد دوست ہے، ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ، چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی۔

چینی وفد کا مزید کہنا تھا کہ مریض کی جان بچانے کے لیے انتہائی ناگزیر صورت میں پلازمہ کا استعمال مفید ثابت ہواہے، متاثرہ مریض کےلیے 3اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا جبکہ بعض اوقات کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر