
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا وزیراعظم بحران میں شریک اپنے ’دوستوں‘ کے خلاف کارروائی کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ منظر عام پرآنے کے بعد سوال اٹھایا ہے کہ کیا وزیراعظم عمران خان بحران میں شریک اپنے ’دوستوں‘ کے خلاف کارروائی کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے قوم کی گندم اور چینی چوری کی جبکہ اس دوران وہ دوسروں پر گندم اور چینی کے بحران کا الزام لگا رہے تھے۔عمران خان، جہانگیر ترین اور خسرو بختاربحران کے ’منافع خوراور اصل مجرم‘ ہیں۔
پی پی پی کے سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک میں چینی کا بحران پیدا کیا وہ وزیراعظم عمران خان کے ’فنانشل سہولت کار‘ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے الزام لگایا کہ عمران خان کے دوست چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ مدینہ ریاست کے قوانین کے تحت وہ ان کے ہاتھ کاٹیں گے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News