Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر:اوآئی سی نےوادی میں نئےڈومیسائل قانون کومستردکردیا

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر:اوآئی سی نےوادی میں نئےڈومیسائل قانون کومستردکردیا
اسلام دشمن

اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی ) نےمقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب میں تبدیلی سےمتعلق بھارتی قانون کومسترد کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اوآئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سےجاری بیان میں جموں وکشمیرتنظیم نوآرڈر 2020 ء پرتحفظات کااظہارکیاگیااورمقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب میں غیرقانونی تبدیلی کی کوششوں کومسترد کرتےہوئےکہاگیاہےکہ ڈومیسائل پرمبنی نئےقانون کےمتعارف کرانےسےمتنازع علاقے کی خراب صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائےگی۔

او آئی سی کاکہنا تھاکہ یہ صورتحال پہلے ہی 5اگست 2019ء کےیکطرفہ اقدام آئین میں موجود خطے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے ابتر ہے، اسلامی تعاون تنظیم خطے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کسی بھی غیر قانونی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔

او آئی سی اجلاس کے فیصلوں اور وزرائے خارجہ کونسل کی قراردادوں کے تناظر میں جنرل سیکرٹریٹ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے ۔

اوآئی سی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے کوششوں کو تیز کیاجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر