Advertisement
Advertisement
Advertisement

بذریعہ ڈرون بارڈر پار منشیات اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

Now Reading:

بذریعہ ڈرون بارڈر پار منشیات اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار
منشیات اسمگلنگ گینگ

بذریعہ ڈرون بارڈر پار منشیات اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

لاہور: ڈرون سے منشیات اسمگلنگ اورڈلیوری کرنے والا گینگ گرفتارکرلیا گیا، ملزمان سے منشیات، خصوضی سگنل ڈیوائس، اسلحہ اور ڈرون برآمد کیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کارروائی مناواں چوکی گنجے سدھواں کے علاقے میں کی گئی، ڈولفن ٹیم نمبر17 نے مخبری پر ملزمان کو روک کر چیکنگ کی، دوران چیکنگ محمد رشید اورفائز نامی ملزمان سے منشیات اوراسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا۔

 ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا ہے کہ 500 گرام پیکٹ پوڈر، آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی، ملزمان سے ڈرون، اسٹپ ڈرون، کلمپ ڈرون، دو گلاک پستول، 3 عدد میگزین برآمد ہوئے، بارڈرپارسگنل کے لیے 12 خصوصی سگنل سٹکس بھی برآمد ہوئیں۔

فیصل کامران نے بتایا کہ ملزمان نے منشیات اور اسلحہ بذریعہ ڈرون بارڈر پار سپلائی کا اعتراف کیا، گینگ عرصہ سے بارڈرپاراورشہر میں اسمگلنگ میں ملوث تھا، منشیات فروش معاشرے کے بھیانک دشمن، نیٹ ورک توڑنا اولین ترجیح ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق ایس پی ڈولفن شامیر خالد اورٹیم شاباش کی مستحق ہے، تمام وسائل کا استعمال کرکے مجرموں کے گرد تنگ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر