
قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نومبر میں زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے جارہی ہے جس میں وائٹ اور ریڈ بال سیریز شامل ہیں۔
اس دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2023-25 کا حصہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں، فخرزمان اور امام الحق کی وائٹ بال اسکواڈ میں واپسی ہونے جارہی ہے۔
فخر زمان کو بابر اعظم کی حمایت میں حالیہ ٹوئٹ کے بعد قومی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب امام الحق 72 ون ڈے میچز میں 48.27 کی شاندار اوسط کے ساتھ ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں، انہوں نے آخری میچ ورلڈکپ 2023 کا نمائشی میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ اور ریڈ بال سیریز کا شیڈول
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی میچز ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ 10 دسمبر کو ڈربن، دوسرا 13 دسمبر کو سنچورین اور تیسرا و آخری میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں شیڈول ہے۔
تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو پارل، دوسرا 19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جانا ہے۔
علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر کے دوران سنچورین میں شیڈول ہے جب کہ دوسرا میچ 3 سے 7 جنوری 2025 کے دوران کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News