اجلاس کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام بھی کریں۔
کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔
محکمہ اوقاف پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں تاہم نماز پنجگانہ کی طرح 3 سے 5 افراد مسجد میں ادا کر سکتے ہیں۔
مذکورہ فیصلہ وزیراوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت ہونے والے علما کرام کا اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں شب برات کے اجتماعات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
