Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالحفیظ شیخ کی جاپان کے سفیر سے ملاقات، کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

عبدالحفیظ شیخ کی جاپان کے سفیر سے ملاقات، کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال
عبدالحفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  کی جاپان کے سفیر کونی نوری مستودا سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا نے وزیراعظم کے مشیرکو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاپان کی حکومت کی طرف سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات اوران کے مجموعی اثرات سے آگاہ کیا۔

جاپانی سفیرکونی نوری مستودا نے کہاکہ جاپان کی حکومت مشکل کی ان ساعتوں میں پاکستان کومعاونت فراہم کررہی ہے، جاپان ضرورت پڑنے پراورحکومت پاکستان کی درخواست پر ماہرین کی صورت میں اور دیگرنوعیت کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیارہیں۔

جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا نے وزیراعظم کے مشیرسے جاپانی سرمایہ کاروں کے ان مسائل پربھی بات چیت کی جوکورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تجارتی اورمعاشی رکاوٹوں کے باعث پیداہوئی ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ سے فواد چوہدری کی ملاقات ، ڈیولپمنٹ معاملات پر تبادلہ خیال 

Advertisement

پاکستان میں جاپان کے سفیرکونی نوری مستوداسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ سے ملاقات میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کاروباری برادری ، مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے مابین رابطے قائم کئے جائیں گے جبکہ اس مقصد کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی مالیت کا کیمیکل برآمد کیا جائے گا جو مختلف صنعتی مقاصد کے لئے استعمال ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر