اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پرپیگینڈہ کے حوالے سے پمز اسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔
پمز اسپتال کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پرپیگینڈہ کو بے نقاب کردیا ہے۔
پمز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ احتجاج کے دوران 66 قانون نافذ کرنے والے ادارے جب کہ 36 سویلینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھے جب کہ بقیہ کچھ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔















