
وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی وزیر خارجہ ما ئیک پومپیو کی ملاقات پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پرپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستانی سفیراسد محمد خان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News