
ملتان میں 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز
ملتان: پاک فوج کے زیر اہتمام 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا۔
چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب ملتان ایوب اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیر اہتمام اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قومی پرچم تھامے پریڈ کے ساتھ شرکت کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جب کہ تقریب رونمائی میں ٹورنامنٹ کی 13 ٹیموں نے پریڈ کی۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 600 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جب کہ چیمپئن شپ میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، واپڈا، ہائر ایجوکیشن اور دیگر اسپورٹس ٹیمیں شامل ہیں۔
2 دسمبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں شارٹ جمپ، لانگ جمپ، جیولن تھرو، 800 میٹر ریس، ہمر تھرو اور دیگر گیمز کھیلے جائیں گے۔
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔
افتتاحی تقریب میں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں ایتھلیٹکس کے گراؤنڈز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ قومی یکجہتی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں، کھیلوں کے ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News