کراچی: پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کردیا۔
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کردیا۔
خرم مشتاق ایئر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے جب کہ وہ پی آئی اے کے سینئر ترین چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
خرم مشتاق پی آئی اے کے کمرشل، ایئرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز سمیت سیکیورٹی و ویجیلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔














