
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کورونا کے کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ جناح اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض زیادہ تعداد میں نہیں آئے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نےکہا کہ کورونا وائرس کے اتنے مریض نہیں کہ اسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض آنے لگیں، البتہ لوگوں میں کورونا سے متعلق خوف پایا جاتا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی نے یہ بھی کہا کہ لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 4 ہزار 72 تک جاپہنچی ہےجبکہ مہلک وائرس سے 58 ہلاکتیں ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کے 467 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 549 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News