Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکرات کامیاب ہوگئے

Now Reading:

مذاکرات کامیاب ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےصوبائی حکومت کی وزراء کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کرکے تمام اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان  لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ 90 فیصد ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی تھیں ، حکومت ڈاکٹرز کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقنی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کو ایک ہزار400آسامیوں پر بھرتی کے لیے کہا گیا ہے جب کہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو سروسز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ریگولرائز کیا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہماری ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مافیہ کا حصہ نہ بنیں اور تھانوں سے نکل کر اسپتال آ جائیں۔

بعدازاں صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

Advertisement

اس بات کا اعلان صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کیا ۔

صوبائی وزیر زمرک خان نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرت کے بعد ڈاکٹرز تھانوں سے آگئے ہیں، ہم ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کریں گے، ہم ڈاکٹروں اور پیر میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر خان نے کہا کہ ہم پوری جان لگا کر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہم صرف اپنی جان کی حفاظت کے لیے حق مانگ رہے تھے لیکن ہمیں احتجاج پر لاٹھیاں ماری گئیں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں احسا س ہے کہ ہمارے احتجاج سے عوام کو مشکلات ہیں، امید ہے صوبائی وزراء کی کمیٹی اپنے وعدے پورے گی۔

ڈاکٹر یاسر خان نے کہا کہ ہم اسپتالوں میں فوری طور سروسز کا بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں، رات سے ہی ہمارے ڈاکٹرز اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر