Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن اور ڈاکو کا نعرہ عمران کے گلے کا تعویذ بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

کرپشن اور ڈاکو کا نعرہ عمران کے گلے کا تعویذ بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری
مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن اور چور ڈاکو کا نعرہ عمران خان کے گلے کا تعویذ بن چکا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عمران قوم سے معافی مانگیں اور سرینڈر کریں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے  بیان میں  پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی چور آٹا چور مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو چوری اور کرپشن کی داستانیں فخر سے سنارہی ہےاور کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے ۔

 مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان  نے یہ بھی کہا کہ آٹا چور اور چینی چور عمران اور بزدار کے آج بھی دائیں بائیں بیٹھے ہیں لیکن جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو قوم کا پیسہ اتنی جلد ہضم نہیں کرنے دینگے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہا ہے اور حکومتی لوگ مال بنانے میں مصروف ہیں، عمران خان کا ورلڈکپ قوم کو اربوں ڈالر کا مقروض کرگیا ہے۔

Advertisement

پنجاب میں آٹے کے بحران کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، عظمیٰ بخاری

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 226 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 50  جبکہ  پنجاب میں 176 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4204 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1036 ، بلوچستان میں 210 ، خیبرپختونخوا میں 527 ،اسلام آباد میں 83  ، گلگت بلتستان میں 212 ، پنجاب میں 2108 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر