Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا راشن تقسیم کرنے کیلئے احسن اقدام

Now Reading:

سندھ حکومت کا راشن تقسیم کرنے کیلئے احسن اقدام
راشن تقسیم

سندھ حکومت نے لاک ڈائون کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نیا ایس او پی بنالیا ہے۔

سندھ حکومت نے راشن تقسیم سے متعلق  نیا طریقہ کار وضع کردیا ، مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے والے فلاحی ادارے سندھ حکومت کی موبائل ایپلیکیشن سندھ ریلیف انیشٹو میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی آئی جیز کو عمل درآمد کے لیے خط لکھ دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مستحق افراد میں راشن صبح 4 سے سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جائے گا اور اسکی فہرست اعلی’ حکام کو دی جائیگی۔

راشن کیسے تقسیم ہوں گے؟ پلان تیار ہوگیا 

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر راشن تقیسم فوری روک دی جائے جبکہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے۔

ترجمان محکمہ داخلہ سندھ کا یہ بھی کہناہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افراد کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے جبکہ کم سے کم 15 زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن مستحقین کو دیا کو دیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں, چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی۔

 یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لئے راشن کی فراہمی کے لئے 25 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر حیدرآباد کے لئے 10 ہزار راشن بیگ کا انتظام کیا گیا تھا۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ 70 لاکھ میں راشن بیگ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے زائد راشن بیگز حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر