Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیل کی پاسداری پر منحصر، ترجمان القسام بریگیڈ

Now Reading:

جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیل کی پاسداری پر منحصر، ترجمان القسام بریگیڈ

القسام بریگیڈ کے ترجمان، ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ثالث سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بھی اس معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا انحصار اسرائیل کے عمل پر ہوگا اور اسرائیل کی کسی بھی خلاف ورزی سے پورا عمل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ “طوفان الاقصیٰ معرکہ آرائی” کو 471 دن مکمل ہو چکے ہیں، جس نے قابض حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ ہماری قوم کی قربانیاں اور بہایا گیا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

ابو عبیدہ نے اسرائیل کے غزہ میں کیے گئے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین نے ہر محاذ پر صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی اور قابض ریاست کو عالمی قوتوں سے مدد لینے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا چکا ہے کہ قابض حکومت ایک بڑا دھوکہ ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق، مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کے ہر کونے میں دشمن سے جنگ لڑی اور آخری لمحے تک بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ایک غیر متوازن جنگ تھی اور ہمیں انتہائی ناممکن حالات کا سامنا تھا، مگر مجاہدین نے اپنے حوصلے بلند رکھے

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی جدوجہد نے قابض حکومت کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا اور دنیا بھر میں فلسطینیوں کے کاز کو مزید تقویت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر