Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر جہاز کی بنیاد پرحکومت بنتی تو سابق وزیراعظم کے پاس پوری ایئر لائن ہے

Now Reading:

اگر جہاز کی بنیاد پرحکومت بنتی تو سابق وزیراعظم کے پاس پوری ایئر لائن ہے
فیاض الحسن

 فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر جہاز کی بنیاد پر حکومت بنتی تو شاہد خاقان عباسی کے پاس تو پوری ایئر لائن ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ ن لیگی رہنما بغلیں بجانے کے بجائے احتساب کے لیے تیار ہو جائیں، ان کے دور میں 30ہزار ارب کا قرضہ قوم پر مسلط کیا گیا اور اب اس قرضے پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جلد سامنے آرہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قرضے پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد نون لیگی رہنما منہ چھپاتے پھریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک بار پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے ہیں،حکومتیں پارٹی لیڈر کے وژن، سوچ اور جدوجہد سے بنتی ہیں، جہاز کی بنیاد پر حکومت بنتی تو شاہد خاقان عباسی کے پاس پوری ایئر لائن ہے، اس بنیاد پر ن لیگ کو دو کی بجائےتین تہائی اکثریت سے حکومت بنانی چاہیے تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آٹا چینی بحران پر فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین کا نام لیے بغیر یہ دعوی کیا تھا کہ جہاز والے کے جانے سے حکومت گر جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر