
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے آنے کے بعد مزید بڑی تبدیلیاں کردی گئیں
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور مزید بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر ایف آئی اے کورٹس کے انتظامی جج تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات کردیے گئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News