Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوتعمیرشدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب: شاندار آتشبازی اور فنکاروں کی پرفارمنس

Now Reading:

نوتعمیرشدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب: شاندار آتشبازی اور فنکاروں کی پرفارمنس

 نوتعمیرشدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔

معروف گلوکار عارف لوہار، آئمہ بیگ اور علی ظفر نے اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے جوش و جذبے کو مزید بڑھا دیا۔

اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے دوران جدید ایل ای ڈی لائٹس اور دو نئی بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں، جبکہ انکلوژر کے سامنے تمام جنگلے ختم کر دیے گئے ہیں اور آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں تاکہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی بھی کی گئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی جرسی کے ساتھ اسٹیڈیم میں قدم رکھا۔ محمد رضوان نے اس موقع پر کہا، “ہوم گراؤنڈ پر اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ہمیشہ ایک الگ جذبہ ہوتا ہے، اور قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔”

 بابر اعظم نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی مبارکباد دیتا ہوں، اور قوم سے درخواست ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دعا کرے اور ہمیں سپورٹ کرے۔”

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے کہا، “انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ہوگی، قوم دعاکرے، ہم بہترین کھیل پیش کریں گے۔”

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے نوتعمیرشدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، اور وفاقی وزرا، وزیراعلیٰ پنجاب اور ارکان اسمبلی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اسٹیڈیم کو 117 دنوں کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین سہولتوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر