
فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماموں بھانجے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے مظفر کالونی میں رات گئے پیش آیا ہے جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران رشتے داروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ماموں اسلم اوربھانجا عبدالرحمٰن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ مان بٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہیں، جبکہ قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News