
معروف اداکار سعد قریشی کے گھر ننھی پری کی آمد
معروف اداکار سعد قریشی کے گھر پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو یہ خوشخبری سنائی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔
سعد قریشی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی ننھی پری نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی پکڑی ہوئی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کے ساتھ انہوں نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا۔
اداکار سعد قریشی نے لکھا ہے کہ اس دنیا میں خوش آمدید میری ننھی شہزادی۔
سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد اداکار اور اہل خانہ کے لیے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News