Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں شاندار فتح

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں شاندار فتح
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں شاندار فتح

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں شاندار فتح

لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر مسلسل دوسری شاندار فتح حاصل کرلی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا جب کہ پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

منیبہ علی نے 113 گیندوں پر 87 رنز جب کہ نتالیہ پرویز نے 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستانی باؤلرز میں سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

فاطمہ ثناء نے 35 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ڈیانا بیگ نے 42 رنز دے کر ایک اور رامین شمیم نے 24 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر